Sunday, November 28, 2010

musharraf bangash kidnapped (pashto singer)


پشتو کے نوجوان گلوکار مشرف بنگش پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے شہر میر علی سے بنوں آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں دو ساتھیوں سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔
میر علی سے پولیٹکل انتظامیہ کے حکام نے بتایا ہے کہ انہیں مشرف بنگش کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور اس بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ ان کے پاس محدود معلومات ہیں کے وہ میر علی کے نزدیک لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اس بارے میں مغوی گلوکار کے بھائی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مشرف میر علی میں اپنے دوست اور ان کے لیے گانے لکھنے والے شاعر معصوم ہرمز کی شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے اور واپسی پر انہیں خنجیرہ کے قریب دو ساتھیوں سمیت نامعلوم افراد ساتھ لے گئے ہیں جبکہ ایک کو مسلح افراد نے چھوڑ دیا ہے۔
مشرف بنگس نے پشتو کے جو گانے گائے ہیں ان میں معصوم ہرمز کے لکھے ہوئے وزیرستان کے بارے میں گانے وزیرستان دہ پختونو وظن دے (وزیرستان پشتونوں کا وطن ہے) کو زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔ انہوں نے پختونخواہ کی دیہی زندگی اور پختون قوم پرستی کے حوالے سے گانے بھی گائے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مشرف بنگش کو معصوم ہرمز کے رشتہ دار واپس بنوں پہنچا رہے تھے کہ راستے میں یہ واقعہ پیش آیا ہے اور مقامی لوگوں نے بتایا ہے کہ اغوا کاروں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں معصوم ہرمز کے رشتہ داروں نے یقین دہانی کرائی ہے کہ شام تک مشرف بنگس کو بازیاب کرا لیا جائے گا۔
مقامی لوگوں نے کہا کہ یہ واضح نہیں ہے کہ مشرف بنگش کو مقامی طالبان نے اغوا کیا ہے یا کوئی اور گروہ اس میں ملوث ہے۔
صوبہ خیبر پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں جب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع ہوئی ہے اس کے بعد سے گلوکاروں اور فنکاروں کو یہ پیشہ چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں لیکن اب کچھ عرصہ سے ان دھمکیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔
پشتو موسیقی کے سٹیج شوز کے ایک منتظم شاکر ذیشان خٹک نے کہا ہے کہ پہلے کے نسبت اب فنکاروں کے حالات بہتر ہوئے ہیں لیکن خوف کی فضا اب بھی پائی جاتی ہے۔ ایسے گلوکار ہیں جنہوں نے ماضی میں یہ پیشہ ترک کر دیا تھا اب ایک مرتبہ پھر سٹیج پر نظر آتے ہیں۔
پشاور میں کلچرل اور موسیقی کے پروگرام کے مرکز نشتر حال میں عرصہ دراز کے بعد گزشتہ دنوں تین روز تک سرکاری سطح پر کلچرل شو منعقد کیا گیا جس میں فیشن شو کے علاوہ موسیقی کی محفلیں بھی سجتی رہی ہیں۔

4 comments:

Unknown said...

Mung Da Mushraf Bangash Shaan Khalko Sara Dera Mena Kawo Musaa Fm 103 Karachi

Ya Allah Tolo Musalmanano Tha Khar Pekh Ke Aameen

Unknown said...

I LOVE MUSHARAF BANGASH

Unknown said...

we are so sad hearing about kidnapping of musharaf bangash .....

Anonymous said...

bro he has been released c the latest post thanks :)

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hostgator Discount Code