
پشتو کے نوجوان گلوکار مشرف بنگش پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے شہر میر علی سے بنوں آتے ہوئے لاپتہ ہوگئے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انھیں دو ساتھیوں سمیت نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا ہے۔میر علی سے پولیٹکل انتظامیہ کے حکام نے بتایا ہے کہ انہیں مشرف بنگش کی گمشدگی کی اطلاع موصول ہوئی ہے اور اس بارے میں مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ حکام نے کہا کہ ان کے پاس محدود معلومات ہیں کے وہ میر علی کے نزدیک لاپتہ ہو گئے ہیں۔
اس بارے میں مغوی گلوکار کے بھائی نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ مشرف میر علی میں اپنے دوست اور ان کے لیے گانے لکھنے والے شاعر معصوم ہرمز کی شادی میں شرکت کے لیے گئے تھے اور واپسی پر انہیں خنجیرہ کے...