پشاور …پشاور کے علاقے بڈھ بير ميں نماز جنازہ کے دوران خود کش دھماکے سے 13 افراد جاں بحق اور32 زخمي ہوگئے.پشاور کے نواحي علاقے بڈھ بير ميں واقع جنازہ گاہ ميں ايک خاتون کي نماز جنازہ ادا کي جارہي تھي، ڈپٹي اسپيکر خيبر پختونخوا اسمبلي خوشدل خان بھي نماز جنازہ ميں شريک تھے. نماز کے بعد ميت تدفين کے لئے جونہي اٹھائي گئي تو دھماکہ ہوگيا،جسسے انساني اعضاء ہر طرف بکھر گئے. پوليس کے مطابق دھماکہ خود کش تھا. جس ميں13 افراد جاں بحق اور32 زخمي ہوئے. زخميوں کو ليڈي ريڈنگ اور خيبر ٹيچنگ اسپتال پہنچا گيا گيا. جہاں بيشتر کي حالت نازک بتائي جارہي ہے. پوليس کے مطابق دھماکے کي جگہ سے خود کش جيکٹ کے ٹکڑے اور بال بيرنگز بھي ملے ہيں. ڈپٹي اسپيکر خوشدل خان چند لمحے پہلے جنازہ گاہ سے نکل گئے تھے اور بال بال بچ گئے.