Wednesday, December 1, 2010

maulana fazal rehman leaked by wikileaks

  • فضل الرحمان وزیراعظم بننا چاہتے تھے،وکی لیکس

وکی لیکس کی جانب سے پاکستان سے متعلق سنسنی خیز انکشافات کاسلسلہ جاری ہے۔ وکی لیکس کی جانب سے جاری ہونے والے تازہ انکشافات کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے دو ہزار سات میں وزیراعظم بننے کےلئے امریکی سفیر سے حمایت مانگی اور اشارہ دیا کہ اسمبلی میں ان کی پارٹی کے ووٹ برائے فروخت ہیں۔

مولانا فضل الرحمن نے امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن کے اعزاز میں دیئے گئےعشائے میں کہاتھاکہ انہیں وزیراعظم بنانے میں مدد کی جائے ۔ امریکی سفارتخانےکے مراسلے کے مطابق نوازشریف نے کئی بار کہاکہ وہ امریکہ کے حامی ہیں ۔ شریف خاندان نے سیاسی ترقی کےلئے فوج اور دیگراداروں کا استعمال کیا ۔ نوازشریف نے جنرل کیانی کو آرمی چیف بنانے پر این ڈبلیو پیٹرسن کا شکریہ بھی ادا کیاتھا۔

وکی لیکس نے انکشاف کیاہے کہ پاکستان کے قبائیلی علاقوں میں امریکی اسپیشل فورسز کے سولہ اہلکار پاک فوج کے ساتھ ملکر آپریشن میں مصروف ہیں، اور ڈرون حملوں میں بھی معاونت کرتے ہیں۔ اس سے پہلے جاری ہونے والی ایک دستاویزات کے مطابق جنرل کیانی لانگ مارچ کے دوران نواز شریف کو اقتدار میں آنے سے روکنے کے لئے صدر آصف زرداری کو عہدے سے ہٹانا چاہتے تھے۔جنرل کیانی کا کہنا تھا کہ اگر وہ صدر زرداری کو پسند نہیں کرتے تو نواز شریف کو بھی قابل اعتبار نہیں سمجھتے۔زرداری کے جانے کی صورت میں اسفند یار ولی نئے ممکنہ صدر ہوسکتے تھے جب کہ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اپنے عہدے پر بدستور فائض رہتے تاہم برطانوی مداخلت کی وجہ سے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان معاملات مذاکرات کے ذریعے طے پاگئے۔

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hostgator Discount Code