Sunday, December 5, 2010

musharraf bangash released :kidnaped pashto singer released


ایک ہفتہ پہلے اغواء ہونےوالے پشتو کے نوجوان گلوکار مشرف بنگش کو شمالی وزیرستان سے بازیاب کرا لیا گیا ہے۔
مشرف بنگش میرعلی میں اپنے دوست معصوم ہرمز کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
مشرف بنگش کو گزشتہ ماہ چھبیس نومبر کو قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کے شہر میر علی سے بنوں آتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد نے اغواء کیا تھا۔
میر علی سے ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ مشرف بنگش کو تحصیل میرعلی کے ایک نامعلوم مقام سے ایک قومی جرگے نے بازیاب کروایا ہے اور اب وہ اپنے دوست معصوم ہرمز کے گھر پہنچ گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ بالکل خیرخیریت سے ہیں اور ان کو کسی قسم کی تکلیف نہیں پہنچی ہے۔لیکن اب تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بنگش کو کس نے اغواء کیا تھا اور انتظامیہ اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
مشرف بنگش کے اغواء میں شدت پسند طالبان ملوث نہیں تھے بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی وزیرستان میں موجود ڈاکووں کے ایک گروہ نے اغواء کیا تھامعصوم ہرمزاس بارے میں معصوم ہرمز نے بی بی سی کے نامہ نگار دلاور خان وزیر کو بتایا کہ مشرف بنگش کو مقامی لوگوں کے ایک جرگے کی کوششوں سے بازیاب کرایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مشرف بنگش کے اغواء میں شدت پسند طالبان ملوث نہیں تھے بلکہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ شمالی وزیرستان میں موجود ڈاکووں کے ایک گروہ نے اغواء کیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ جب سے مشرف بنگش اغواء ہوئے تھے تو اس وقت سے وہ مقامی طالبان کے ساتھ رابطے میں تھے لیکن ان کو طالبان نے اغواء نہیں کیا تھا۔
معصوم ہرمز کے مطابق مشرف بنگش کو میرعلی سے اغواء کے بعد میرانشاہ منتقل کر دیاگیا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ اغواء کاروں نے ان کو کسی قسم کی سزا نہیں دی ہےاور وہ بالکل خیریت سے ہیں۔
مشرف بنگس نے پشتو کے جو گانے گائے ہیں ان میں معصوم ہرمز کے لکھے ہوئے وزیرستان کے بارے میں گانے وزیرستان دہ پختونو وظن دے (وزیرستان پشتونوں کا وطن ہے) کو زیادہ پزیرائی حاصل ہوئی ہے۔
انہوں نے پختونخواہ کی دیہی زندگی اور پختون قوم پرستی کے حوالے سے گانے بھی گائے ہیں۔
صوبہ خیبر پختونخواہ اور قبائلی علاقوں میں جب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع ہوئی ہے اس کے بعد سے گلوکاروں اور فنکاروں کو یہ پیشہ چھوڑنے کے لیے دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں۔
لیکن اب کچھ عرصہ سے ان دھمکیوں کا سلسلہ رک گیا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مشرف ایک خوش قسمت گلوکار ہیں جو شمالی وزیرستان جیسے خطرناک علاقے سے اغواء کے بعد زندہ سلامت بازیاب ہوئے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 
Design by Free WordPress Themes | Bloggerized by Lasantha - Premium Blogger Themes | Hostgator Discount Code